لاہور : والٹن ایئرپورٹ کو بزنس ایریا میں تبدیل کرنے پر سول ایوی ایشن کا نوٹیفکیشن بھی عدالت چیلنج ہوگیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے حکم جاری کیا ہے جس کے مطابق 26 مئی سے لاہور کے تاریخی والٹن ایئرپورٹ کا استعمال بند ہوگیا تھا۔
والٹن ایئرپورٹ کی بندش اور اس کی حیثیت تبدیل کرنے سے متعلق عدالت سماعت ہوئی۔
درخواست گزار کی جانب سے عدالت میں والٹن ایئرپورٹ کی حیثیت تبدیل کرکے اسے بزنس ایریا بنانے کے معاملے پر سول ایوی ایشن کے نوٹیفکیشن کو چیلنج کیا گیا تھا۔
درخواست گزار نے کہا تھا کہ حکومت پنجاب کو والٹن ائیرپورٹ کو ختم کرنے کیلئے قانون بنانے کا اختیار نہیں کیوں کہ ائیرپورٹ سے متعلقہ امور وفاقی حکومت کے دائرہ اختیار میں آتے ہیں۔
درخواست گزار نے عدالت سے لاہور کے تاریخی والٹن ائیرپورٹ کی اصل حیثیت بحال اور سول ایوی ایشن کے نوٹیفکیشن کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی۔
سماعت دوران جسٹس شاید کریم نے کیس مزید سماعت کےلیے یہ کہتے ہوئے دوسرے بینچ کو بھجوا دیا کہ درخواست اسی نوعیت کے مقدمات کی سماعت کرنے والے بینچ میں لگائی جائے۔
درخواست گزار کی جانب سے عدالت میں والٹن ایئرپورٹ کی حیثیت تبدیل کرکے اسے بزنس ایریا بنانے کے معاملے پر سول ایوی ایشن کے نوٹیفکیشن کو چیلنج کیا گیا تھا۔
والٹن ایئرپورٹ کی بندش: فخر عالم بھی میدان میں آگئے