بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

ملبوسات ہماری شخصیت اور صحت پر کیا اثر ڈالتے ہیں؟

اشتہار

حیرت انگیز

مشہور محاورہ ہے کہ ’کھاؤ من بھاتا اور پہنو جگ بھاتا‘ وہ اس لیے کہ ہم جو کھاتے ہیں وہ کسی کو نظر نہیں آتا لیکن جو لباس پہنتے ہیں وہ ہم سے زیادہ دوسرے لوگ دیکھتے ہیں اور ہماری پسند ناپسند یا مزاج کا تعین کرتے ہیں۔

فوربس میگرین میں شائع ہونے والی ایک تحقیق میں بتایا گیا کہ بہترین لباس پہننے اور دیکھنے والوں دونوں پر اثر رکھتا ہے۔ تحقیق کے مطابق لوگ کسی ایسے انسان کو پیسے (خیرات، عطیات، ٹپس) یا معلومات دینے کا زیادہ امکان رکھتے ہیں جو شخص اچھا لباس پہنا ہوں۔

وقت اور دور کے لحاظ سے لباس کا انداز اور تراش خراش اپنانا ایک اچھا عمل ہے جو آپ کی شخصیت کے حوالے سے دوسرے لوگوں پر اچھے اثرات مرتب کرتا ہے۔

تو کیا آپ اپنے لباس سے مطمئن ہیں؟ کیا آپ جانتے ہیں کہ آپ روزانہ جو بھی کپڑے پہنتے ہیں وہ آپ کی ذہنی صحت پر منفی یا مثبت طریقے سے اثر انداز ہوتے ہیں، اس حوالے سے سائنسدان لباس اور ذہنی صحت کے تعلق کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟ زیر نظر مضمون میں آپ کو اس بارے میں آگاہ کریں گے۔

لباس

مواد اور فیبرک : کپڑا کس مواد یعنی فیبرک سے بنا ہے، یہ آپ کی جلد کی صحت کیلئے کافی اہمیت رکھتا ہے۔ کپاس، ریشم اور اون جیسے قدرتی کپڑے اور ہوادار ہوتے ہیں اور پولیسٹر یا نائلون جیسے مصنوعی مواد کے مقابلے میں جِلد میں جلن کم پیدا کرتے ہیں۔ مصنوعی فیبرک سے بنے کپڑے گرمی اور نمی کو اپنے اندر قید کرسکتے ہیں جو کہ ممکنہ طور پر جلد کے مسائل جیسے دانے یا تکلیف کا باعث بن سکتے ہیں۔

ملبوسات

الرجی اور حساسیت : کچھ افراد کے لباس میں استعمال ہونے والے بعض مواد یا رنگوں سے الرجی یا حساسیت پیدا ہوسکتی ہے جس کے نتیجے میں جلد پر خارش کے ساتھ ساتھ سرخی بھی پیدا کرسکتی ہے۔

تنگ لباس : تنگ لباس خون کے بہاؤ اور نقل و حرکت پر اثرانداز ہوسکتا ہے جس سے تکلیف اور یہاں تک کہ صحت کے مسائل جیسے پٹھوں میں درد، اعصابی سکڑاؤ یا ہاضمہ جیسے مسائل تک پیدا ہو سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ زیادہ دنوں تک گندے کپڑے پہننا بالخصوص ان علاقوں میں جہاں نمی زیادہ ہے وہاں بیکٹیریاز کی افزائش کا امکان زیادہ ہوجاتا ہے۔

نفسیات پر اثر : لباس آپ کے مزاج اور اعتماد کو متاثر کرسکتا ہے، پُرسکون اور مناسب لباس پہننے سے خود اعتمادی اور ذہنی تندرستی پر مثبت اثر پڑتا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں