راولپنڈی: حکومت پنجاب نے مری کو ضلع کا درجہ دینے کی منظوری دے دی اور نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب نے مری اور کوٹ ادو کو ضلع کا درجہ دینے کی منظوری دے دی۔
محکمہ سروسزاینڈجنرل ایڈمنسٹریشن پنجاب نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ، مری کو ضلع کا درجہ دینے کا فیصلہ صوبائی کابینہ اور وزیراعلٰی کے منظوری کے بعد دیا گیا۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے صوبے میں 5 نئے اضلاع بنانے کا اعلان کیا تھا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ صوبے کے عوام سے کئے گئے وعد ے پورے کر دیئےہیں، 2005 میں تونسہ کو ضلع بنانے اور 2018 میں جلسے میں تلہ گنگ کو ضلع بنانے کا اعلان کیا تھا۔
پرویزالٰہی کا کہنا تھا کہ مری ،وزیر آباد اور کوٹ ادو کو بھی ضلع بنانے کی منظوری دی ہے، نئے اضلاع بننے سے انتظامی امور میں بہتری آئے گی۔