جمعہ, دسمبر 13, 2024
اشتہار

نو منتخب وزیر اعلیٰ وقت پر دفتر پہنچ گئے، دیر سے آنے والوں پر برہم

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سندھ میں تبدیلی کی پہلی کرن دکھائی دے گئی۔ نو منتخب وزیر اعلیٰ نے سندھ سیکریٹریٹ میں قائم کیمپ آفس فعال کردیا اور 9 بجتے ہی نیو سندھ سیکریٹریٹ پہنچ گئے۔ وزیر اعلیٰ وزرا، مشیران اور اسٹاف کی عدم حاضری پر برہم ہوگئے اور وارننگ جاری کردی۔

وقت کے پابند، سندھ کے نئے وزیر اعلیٰ 9 بجتے ہی دفتر میں حاضر ہوگئے۔ وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ جب سیکریٹریٹ پہنچے تو خاکروب صفائی میں مصروف تھے۔ وقت پر دفتر پہنچنے والوں میں پہلے مشیر سعید غنی جبکہ محکمہ ٹرانسپورٹ کے سیکریٹری طحہٰ فاروقی شامل تھے۔

وزیر اعلیٰ سندھ کی بے نظیر بھٹو کے مزار پر فاتحہ خوانی *

چیف سیکریٹری صدیق میمن وزیر اعلیٰ کے پہنچنے کے بعد دفتر آئے۔ وزیر اعلیٰ وزرا اور دیگر اسٹاف کی عدم موجودگی پر برہم ہوگئے اور وارننگ جاری کردی۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی وقت کیمپ آفس کا دورہ کر سکتا ہوں۔

- Advertisement -

وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے پہنچتے ہی سندھ سیکریٹریٹ میں افسران کا اجلاس طلب کرلیا۔ ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی ثنا اللہ عباسی نے امن و امان پر بریفنگ دی۔

دوسری جانب وزیر اعلیٰ کی تقلید میں مشیر سعید غنی 9 بجے اپنے دفتر پہنچے تو محکمہ محنت کے کئی افسران کو غیر حاضر پایا۔ انہوں نے وقت پر دفتر نہ آنے والوں کو خبردار کیا کہ ان کے خلاف کارروائی ہوگی۔

مراد علی شاہ پر قسمت کی دیوی کیسے مہربان ہوئی؟ *

وزیر صحت سکندر میندھرو نے بھی صبح سویرے اچانک سول اسپتال کا دورہ کیا۔ وہ اسپتال پہنچے تو بیشتر ملازمین کو غیر حاضر پایا۔

واضح رہے کہ نو منتخب وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ کل رات گئے دبئی سے کراچی پہنچے ہیں۔ وہ آج ممکنہ طور پر رینجرز کے اختیارات میں توسیع کا اعلان کرسکتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں