اتوار, مارچ 16, 2025
اشتہار

چند ٹکوں کے لئے معصوم لوگوں کواستعمال کیا جا رہا ہے،وزیراعلیٰ بلوچستان

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان ثنااللہ زہری کا کہنا ہے کہ چندٹکوں کے لئے معصوم لوگوں کواستعمال کیا جارہا ہے، راہ راست پرجوبھی آئےگااسےگلےلگائیں گے اور ریاست سے لڑنے والوں کو کیفر کردارتک پہنچائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان نے شہدائے زہری فلائی اوور کا افتتاح کردیا، افتتاحی تقریب سے خطاب میں ثنااللہ زہری نے کہا کہ ماضی کے لٹل پیرس کو دوبارہ خوبصورت شہر بنائیں گے، فلائی اوور بننے سے ٹریفک کی روانی بہتر ہوگی۔

وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ باہربیٹھے لوگ نوجوانوں کوبطورایندھن استعمال کررہےہیں،پولیس کو تمام سہولتیں فراہم کی جائیں گی ، ریاست سے لڑنے والوں کو کیفرکردار تک پہنچائیں گے۔

ثنااللہ زہری نے کہا کہ راہ راست پر جو بھی آئے گا، اسے گلے لگائیں گے، کوئی اگر ریاست کی رٹ چیلنج کریگا تو معاف نہیں کرینگے۔

انکا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کا دل بڑا ہے، تمام غلطیوں کو معاف کردیتا ہے، 18 ویں ترمیم کے تحت صوبائی خود مختاری مل گئی ہے، چند ٹکوں کے لئے معصوم لوگوں کو استعمال کیا جارہا ہے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں