منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

صوبے کی ترقی کے لیے وزیراعظم کے عزم اورعملی اقدامات پرمشکور ہیں، وزیراعلیٰ بلوچستان

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ : وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کا کہنا تھا صوبے کی ترقی کے لیےاقدامات پروزیراعظم کے عزم اورعملی اقدامات پرمشکور ہیں، یقین ہےکہ سی پیک خطےمیں گیم چینجرہے، ہم کامیاب تب ہوں گے جب سہولتیں عوام کی دہلیزتک پہنچاسکیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے بولان کارڈیک سینٹرکاسنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا شکرگزارہیں کہ سی پیک کے مغربی روٹ پرکام شروع ہوا ہے، ہمیں یقین ہے کہ سی پیک خطےمیں گیم چینجر ہے، کارڈیک سینٹر کا افتتاح بلوچستان میں اہم پیش رفت ہے، کارڈیک سینٹر بلوچستان کے عوام کے لیے اہم طبی مرکز بنےگا، سینٹر کے قیام پر آرمی چیف اور کمانڈر سدرن کمانڈ کے مشکور ہیں۔

ہمیں یقین ہےکہ سی پیک خطےمیں گیم چینجرہے

جام کمال کا کہنا تھا پورے بلوچستان کے لوگ علاج کے لیے کراچی کا رخ کرتے ہیں، وزیراعظم بلوچستان کےمسائل کےحل کے لیے پرعزم ہیں، ماضی میں ملک میں نمائشی سیاست بہت ہوئی ، حکومت حقیقی معنوں میں ترقی کے کام کررہی ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا بلوچستان حکومت بھی عوام کی ترقی کے لیےکوشاں ہے، ہمیں امید ہے کہ ہم بہت سے چیزوں کو عملی طور پر ہوتا دیکھیں گے، ماضی میں بہت سے فیصلے دانستہ یا نادانستہ غلط ہوئے، ہم کامیاب تب ہوں گے جب سہولتیں عوام کی دہلیزتک پہنچاسکیں۔

ہم کامیاب تب ہوں گےجب سہولتیں عوام کی دہلیزتک پہنچاسکیں

ان کا کہنا تھابلوچستان کی محرومی کی بڑی وجہ نظرانداز کرناہے، بلوچستان حکومت نے 8ماہ میں صوبے کی ترقی کی سمت کا تعین کیاہے، ہم نے حکومتی نظام کو بہتر بنانے کی کوشش کی ہے، نظام کو بہتر کرنے تک ہمارا منشور آگے نہیں بڑھ سکتا۔

جام کمال نے کہا بلوچستان کی اہمیت صرف وہ سمجھ سکتے ہیں جو یہاں رہتے ہیں، ہماری پولیس اورسیکیورٹی فورسز نے امن کے لیے قربانیاں دی ہیں، ہم اپنے اداروں اور شہریوں کو امن کے قیام پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا بلوچستان میں تجارتی سرگرمیاں دیگرصوبوں کی نسبت کم ہیں، آرمی چیف سمیت ہم سب نے مل کر صوبے کے لیے ایک طریقہ کار بنانا ہے، ہم سب شراکت دار مل کر صوبے کو آگے بڑھائیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں