ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

سانحہ مچھ کے درندوں کو انجام تک پہنچائیں گے، وزیراعلی بلوچستان

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ: وزیراعلی بلوچستان جام کمال کا کہنا ہے کہ مچھ میں پیش آنے والا واقعہ افسوسناک ہے، وزیراعظم کی ذمہ داری بلوچستان کیلئے بھی ہے وہ بھی ضرور آئیں گے ، سانحہ مچھ کے درندوں کو انجام تک پہنچائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی بلوچستان جام کمال کی زیر صدارت امن وامان سے متعلق اجلاس ہوا، جس میں وزیر داخلہ ضیااللہ لانگو، ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ ،دیگرحکام شریک ہوئے۔

اجلاس میں امن و امان سے متعلق اہم فیصلے کئے گئے اور مچھ میں شہید مزدوروں کے واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے کہا مچھ میں پیش آنے والا واقعہ افسوسناک ہے، حکومت متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑے گی، عوام کے جان ومال کا تحفظ حکومت کی ذمےداری ہے، سانحہ مچھ کے درندوں کو انجام تک پہنچائیں گے۔

بعد ازاں جام کمال نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کسی ایک جماعت سےاظہاریکجہتی کرنےنہیں آئے، ہم پوری کمیونٹی سےاظہاریکجہتی کرنےآئےہیں، یقینی طورپر وزیراعظم ،صدرمملکت وزرا بھی آئیں گے ۔

ان کا کہنا تھا کہ لواحقین اور کمیونٹی کے مسائل ہم سے جڑے ہیں ، کل وزیراعظم بھی آجاتے ہیں تو ایک دوسرےکےمسائل ہم نےخودحل کرنےہیں، وزیراعظم کی ذمہ داری بلوچستان کیلئے بھی ہے وہ بھی ضرور آئیں گے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے مزید کہا چاہتے ہیں مذہبی طریقہ کار کے مطابق تدفین کا عمل پورا ہوجائے، ہم اپنی ذمہ داری پوری کریں تو وزیراعظم ،وزرا سمیت سب کریں گے۔

خیال رہے کوئٹہ میں سانحہ مچھ کے خلاف ہزارہ برادری کے دھرنے کو 4 دن بیت گئے، مغربی بائی پاس پر جاری دھرنے میں ورثا لاشوں سمیت احتجاج کر رہے ہیں۔

گذشتہ روز حکومتی وفد کے دھرنے کے شرکا سےمذاکرات ناکام ہوگئے تھے اور شرکا نے وزیراعظم کی آمدتک دھرناختم کرنے سے انکار کردیا تھا، حکومتی وفدقاسم سوری،علی زیدی،زلفی بخاری پرمشتمل تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں