تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

تحریک عدم اعتماد کے بعد وزیراعلیٰ بلوچستان کا ایکشن

کوئٹہ: تحریک عدم اعتماد پیش ہونے کے بعد وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے ایکشن لیتے ہوئے عدم اعتماد پر دستخط کرنے والوں کو عہدوں سے ہٹانے کی ہدایت کردی ہے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے اپنے خلاف عدم اعتماد پر دستخط کرنے والے وزرا، مشیر اور پارلیمانی سیکریٹریز کو عہدوں سے ہٹانے کی ہدایت کردی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی کی جانب سے وزرا، مشیر اور پارلیمانی سیکریٹریز کی برطرفی کا نوٹیفکیشن کچھ دیر میں جاری ہونے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ بلوچستان کیخلاف تحریک عدم جمع کرادی گئی

وزیراعلیٰ کے خلاف عدم اعتماد پر دستخظ کرنے والوں میں دو صوبائی وزراء نوبزادہ طارق مگسی، مبین خان خلجی، مشیر نعمت اللہ زہری، پارلیمانی سیکریٹری شاہینہ کاکڑ، ملک نعیم اور مٹھا خان شامل ہیں۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر صوبائی وزیر نوابزادہ طارق مگسی، پی ٹی آئی کے مبین خلجی، نعمت اللہ زہری کو صوبائی کابینہ سے فارغ کردیا گیا ہے، جبکہ بی اے پی کے مٹھا خان اور اے این پی کے ملک نعیم کو بھی فارغ کیا گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -