لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے 4 اسمال ڈیمز پر ابتدائی کام شروع کرنے کی منظوری دے دی اور کہا چھوٹے ڈیموں کی تعمیر سے پسماندہ علاقوں میں پینے کا صاف پانی میسر آئےگا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت اعلیٰ سطح اجلاس ہوا، اجلاس میں کوہ سلیمان کے پانی کوضائع ہونے سے بچانے کیلئے چھوٹے ڈیمز بنانے پر غور کیا گیا۔
وزیراعلی ٰ پنجاب نے 4 اسمال ڈیمز پر ابتدائی کام شروع کرنے کی منظوری دے دی اور کہا پانی کےذخیرے کےلیےچھوٹے ڈیم بناناوقت کی ضرورت ہے، پنجاب حکومت چھوٹےڈیمز کے لیےمختلف آپشن پرغورکررہی ہے۔
،عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ کوہ سلیمان کی رودکوہیوں میں ہر سال لاکھوں کیوسک پانی ضائع ہوتاہے، پانی کومحفوظ بنانےاوراستعمال کےلیےاسمال ڈیمز کامنصوبہ اہمیت کاحامل ہے۔
چھوٹے ڈیموں کی تعمیر سے پسماندہ علاقوں میں پینےکاصاف پانی میسرآئےگا، پہلے مرحلے میں 4اسمال ڈیمز کی تعمیر کےلیےٹیکنیکل اسٹڈی جاری ہے۔
سیکرٹری آبپاشی نے وزیراعلیٰ پنجاب کو اسمال ڈیمز کی تعمیر کے اہم امور سے آگاہ کیا۔