اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے پنجاب کی ترقی کیلئے دو بڑے اقدامات

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : پنجاب میں آکسیجن گیس کے لئے حکومت نے خود پلانٹ لگانے کا فیصلہ کرلیا، وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کیلئے سیٹ اپ کی منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے صوبے کی ترقی کیلئے دو بڑے اقدام اٹھا لیے، اسپتالوں میں آکسیجن سلنڈرز کی بروقت فراہمی کیلئیے پنجاب میں آکسیجن گیس کے لئے حکومت نے خود پلانٹ لگانے کا فیصلہ کیا ہے اس کے علاوہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کیلئے سیٹ اپ کی منظوری بھی دے دی ہے۔

اسپتالوں میں آکسیجن گیس کی فراہمی کیلئے پلانٹ لگانے سے متعلق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے پائلٹ پراجیکٹ کی منظوری دے دی ہے پائلٹ پراجیکٹ کیلئے لاہور ،فیصل آباد ،ملتان اور راولپنڈی کے نام تجویز کیے گئے تھے، وزیراعلیٰ پنجاب نے لاہور میں پائلٹ پراجیکٹ کی منظوری دی۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکریٹری پرائمری ہیلتھ کو دو ہفتے میں پائلٹ پراجیکٹ کا پلان پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، پنجاب حکومت سالانہ32کروڑ روپے کے آکسیجن سلنڈر خریدتی ہے۔

ذرائع کے مطابق آکسیجن گیس کا بڑا پلانٹ80 ملین جبکہ درمیانہ60ملین میں لگ سکتا ہے، پائلٹ پراجیکٹ کامیاب ہوا تو دیگرڈویژنل ہیڈ کوارٹرز پربھی پلانٹ کی منظوری دی جائے گی۔

 اس کے علاوہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کیلئے سیٹ اپ کی منظوری دی ہے ملتان میں پولیس، بیوروکریسی جبکہ بہاولپور میں سول بیورو کریسی کا آفس قائم ہوگا۔

اس حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے قیام سے پی ٹی آئی اپنا وعدہ پورا کرنے جا رہی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں