کراچی: کورکمانڈرکراچی لیفٹیننٹ جنرل نویدمختار نے وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ سے ملاقات کی جس میں چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کے بیٹے کی بازیابی پر بھی گفتگو ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں حالیہ دہشت گردی کے یکے بعد دیگرے واقعات کے بعد ڈی جی رینجرز کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں کراچی کی امن وامان کی صورتحال کاجائزہ لیا گیا۔
ترجمان وزیراعلیٰ ہاؤس کے مطابق ملاقات میں امن وامان کی صورتحال ،حالیہ دہشت گردی اورٹارگٹ کلنگ کے محرکات پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کے بیٹے کے اغوا سے متعلق بات چیت بھی ہوئی۔
اجلاس میں مربوط تحقیقاتی عمل کافیصلہ بھی کیا گیا، اس موقع پر تمام سیکیورٹی اداروں کے باہمی تعاون سے اویس شاہ کی بازیابی پر بھی گفتگو ہوئی ۔
ترجمان رینجرز کے مطابق دہشتگردی،عسکری ونگ کیخلاف بلاتفریق کارروائی کی جائے گی، شہریوں کےجان ومال کاتحفظ ہرقیمت یقینی بنایاجائے گا۔
اس سے قبل کراچی میں ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبرنے سندھ ہائیکورٹ میں چیف جسٹس سے ملاقات کی اور ان کے بیٹے کی جلد بازیابی کی یقین دہانی کرائی۔