جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

’نائیک‘ میں انیل کپور کے کردار پر بھارتی سیاست دان کا دلچسپ تبصرہ

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے فلم ’نائیک‘ میں انیل کپور کے کردار پر دلچسپ تبصرہ کردیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعلیٰ ایکناتھ شندے نے پوڈ کاسٹ میں سیاسی کیریئر سے متعلق گفتگو کی اس دوران میزبان نے ان سے فلم ’نائیک‘ میں انیل کپور کے کردار ’شیوا جی راؤ‘ سے متعلق سوال کیا۔

میزبان نے پوچھا کہ وزیراعلیٰ بننا آپ کا بچپن کا خواب تھا یا پھر آپ انیل کپور کی فلم سے متاثر ہوکر اس منصب پر فائز ہوئے ہیں؟

- Advertisement -

ایکناتھ شندے نے کہا کہ فلم فلم ہوتی ہے، حقیقت حقیقت ہوتی ہے، لہٰذا فلم سے متاثر ہونے جیسا کچھ نہیں ہے۔

واضح رہے بلاک بسٹر فلم نائیک، دا رئیل ہیرو 2001 میں ریلیز ہوئی تھی جو باکس آفس پر کامیاب ثابت ہوئی تھی۔

فلم میں انیل کپور نے صحافی شیواجی راؤ کا کردار نبھایا تھا جو حادثاتی طور پر سیاست دان بن جاتا ہے۔

نائیک میں آنجہانی اداکار امریش پوری نے منفی کردار نبھایا تھا جبکہ پاریش راول، رانی مکھرجی، پوجا بترا، جانی لیور ودیگر بھی فلم میں شامل تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں