جمعہ, مئی 16, 2025
اشتہار

فیصلہ کن جنگ کا وقت قریب ہے، علی امین گنڈا پور

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور : وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ علی امین گنڈا پور کا کہنا ہے کہ فیصلہ کن جنگ کاوقت قریب ہے، اس بارجب فیصلہ کن جنگ کیلئے نکلیں گے تو گھروں میں بتاکرنکلیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ علی امین گنڈا پور نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قوم کے نوجوانوں نےہی لیڈکرناہے اور فیصلہ کرناہےکہ ملک کوکس طرف لیکرجاناہے۔

علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ آج ہماراملک قرضوں میں ڈوباہواہے، آج ہمارے ملک میں خودمختاری نہیں ہے، ہمارے ملک میں بچوں کامستقبل نہیں ہے، ہمارے آباؤ اجداد نے بہت مشکل وقت گزارا ہے، اگرہم نے اچھی زندگی گزارنی ہے تو دن رات محنت کرنا ہوگی۔

انھوں نے کہا کہ انصاف کامطلب میرٹ ہے، محرومی انسانوں کونیچےلیکرجاتی ہے، اپنی ناکامی سے سیکھیں ناکامی کے بعدناامیدنہ ہوں، آپ نے آگے بڑھتےرہناہے،ناکامی کامطلب یہ نہیں کہ رک جائیں اور کامیابی کا مطلب یہ نہیں کہ آرام سےبیٹھ جائیں مزیدمحنت کرنی ہے۔

وزیراعلیٰ کے پی کا کہنا تھا کہ ہم سرکاری طور پر طلبہ یونین کو بحال کر رہے ہیں، بہت جلدسرکاری طور پر یونین ونگ کو بحال کیا جائے گا، ہمارے وسائل محدودہیں لیکن اقدامات کریں گے، آپ لوگوں کی اسکالر شپ بڑھا رہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ہم نے خود مختار ہونا ہے اپنے فیصلے خود کرنے ہیں، حقیقی آزادی ضروری ہے، حقیقی آزادی مانگنے کی وجہ سے آج بانی پی ٹی آئی جیل میں ہے، ملک میں حقیقی آزادی مانگوتوجیلوں میں ڈالا جاتا ہے، ظلم کیا جاتا ہے۔

علی امین کا مزید کہنا تھا کہ ہماری جنگ جاری ہے اوریہ ہماری آنےوالی نسلوں کی ہے، فیصلہ کن جنگ کاوقت قریب ہے، اس بارجب فیصلہ کن جنگ کیلئےنکلیں گےتوگھروں میں بتاکرنکلیں گے اور گھروں میں بتائیں گے واپس نہ آئے تو ہمارے جنازےپڑھ لینا۔

وزیراعلیٰ کے پی نے کہا کہ سمجھ آگئی شرافت،عزت اورقانون کےمطابق حق نہیں ملتا، ہمیں مجبور کیا جارہا ہے امید ہے پہلے ہی فیصلہ ہوجائے گا، جب خون کارنگ لال ہےتومطلب انقلاب لائے بغیر مسائل حل نہیں ہوتے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں