اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

ماضی میں بلوچستان کےعوام کےلیےفلاحی منصوبےنہیں بنائے گئے‘ وزیراعلیٰ بلوچستان

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ : وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے کہا کہ بلوچستان کےعوام کوبنیادی سہولتوں کی فراہمی کے لیے کوشاں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں طلبہ میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ طلبہ پاکستان کا مستقبل ہیں۔

جام کمال نے کہا کہ نوجوانوں کوملک کی تعمیرو ترقی میں کردارادا کرنا ہے، کچھ ذمہ داریاں ہیں جن پرفوری عمل کرنا ہے، چند وجوہات کی بنیاد پراعلیٰ تعلیمی ادارے ٹھیک نہیں چل رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ کوئی اسکیم اس وقت تک مفید نہیں جب تک فائدہ عوام کونہ پہنچے، یہاں اسکیم اس لیے بنتی تھی کہ من پسند ٹھیکیدارکودینی ہے، اسکیموں پرخرچ ہونے والاپیسہ عوام کا ہے اسے ضائع نہیں کرنا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ بلوچستان کےعوام کوبنیادی سہولتوں کی فراہمی کے لیے کوشاں ہیں، ماضی میں بلوچستان کےعوام کے لیے فلاحی منصوبے نہیں بنائے گئے۔

جام کمال نے کہا کہ ایسےبہت منصوبےہیں جوشروع ہوئے لیکن مکمل نہیں ہوئے، طریقہ کارنہ بدلا تو کوئی منصوبہ مکمل ہو بھی نہیں پائے گا۔

انہوں نے کہا کہ گریٹرواٹرمنصوبے کے لیے اربوں روپے کی مشینری خریدی گئی، جب مشینری کا استعمال نہیں کرنا تھا تو خریدی کیوں؟۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ حکومتوں کواحساس کرنا چاہیے پیسےعوامی بھلائی میں استعمال کریں، گزشتہ حکومتوں نے پی ایس ڈی پی کی رقم روک کر نئی اسکیمزبنائیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں