جمعہ, مئی 16, 2025
اشتہار

پشاور : شمالی وزیرستان کے متاثرہ تاجروں میں امدادی چیک تقسیم

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور : خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ محمود خان نے شمالی وزیرستان کے تاجروں کو سہولیات دے رہے ہیں، یہاں کے قبائلی عوام کو اب کبھی مایوس نہیں ہونے دیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے تاجروں میں امدادی چیک تقسیم کرنے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تفصیلات کے مطابق پشاور میں شمالی وزیرستان کے متاثرہ تاجروں میں امدادی چیک تقسیم کے حوالے سے تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعلیٰ کے پی محمود خان نے متاثرہ تاجروں میں امدادی چیک تقسیم کیے، محمود خان نے دہشت گردی سے متاثرہ25تاجروں میں50کروڑ روپے کے چیک تقسیم کیے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کے پی نے کہا کہ شمالی وزیرستان کے تاجروں کو سہولیات دے رہے ہیں، قبائلی عوام کو کبھی مایوس نہیں ہونےدیں گے، قبائلی عوام نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں قربانیاں دیں۔

محمودخان کا کہنا تھا کہ 10دن میں قبائلی علاقوں کے نمائندگان کو کابینہ میں شامل کیاجائے گا، تمام نقصانات کے ازالہ کیلئے7ارب76کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں جبکہ نقصانات کے ازالہ کیلئے دو ارب روپے پہلے ہی جاری ہوچکے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ میرانشاہ میں5654دکانوں کے نقصان کیلئے1ارب69کروڑ روپے اور 69پٹرول پمپوں کے نقصانات کے ازالے کیلئے33کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔

وزیراعلیٰ کے پی نے مزید بتایا کہ میر علی بازارکی3707دکانوں کیلئے دو ارب80 کروڑ روپے سوکنال پر ترقیاتی کاموں کیلئے دو ارب92کروڑ روپےمختص کیے گئے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں