بدھ, اپریل 2, 2025
اشتہار

بانی پی ٹی آئی کی باعزت رہائی کے لیے ہر حد تک جائیں گے، علی امین گنڈاپور

اشتہار

حیرت انگیز

ڈی آئی خان: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی باعزت رہائی کے لیے ہر حد تک جائیں گے۔

ڈی آئی خان میں وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی 600 دنوں سے زائد غیرقانونی پابند سلاسل ہیں، عمران خان کی جرأت اور بہادری سے یہ لوگ حواس باختہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ان کے سامنے نہ سر جھکایا اور نہ ہی ڈیل کی، عدالتی احکامات کے باوجود ان سے ملاقات نہیں کرنے دی جارہی۔

علی امین گنڈاپور نے ہا کہ یہ لوگ ہمیشہ چور دروازوں سے حکومت میں آئے ہیں، قانون جیسے ہی حرکت میں اْتا ہے یہ سب لندن بھاگ جاتے ہیں، آئین، قانون کی بالادستی کے لیے بشریٰ بی بی سمیت تمام کارکنان کو رہا کرنا ہوگا۔

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ عمران خان روشن پاکستان کی نوید لے کر باعزت بری ہوں گے، ملک میں معاشی و سیاسی استحکام کے لیے جعلی حکومت کو مستعفی ہونا چاہیے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں