منگل, اکتوبر 22, 2024
اشتہار

’سینئر جج کو چیف جسٹس نہ بنایا تو پورا پاکستان بلاک کردیں گے‘

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کا کہنا ہے کہ سینئر ترین جج کو چیف جسٹس نہ بنایا تو پورا پاکستان بلاک کردیں گے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف احتجاج کریں گے، یہ حکومت اپنی ذات کے لیے فیصلے کررہی ہے۔۔

مریم نواز پر بھی کڑی تنقید کرتے ہوئے علی امین نے کہا کہ وہ اِس صوبے کی بہو ہو کر یہاں دہشت گردی کے الزامات لگا رہی ہیں، آپ نے پکڑ دھکڑ کا جو راستہ دکھایا وہ آپ کے گھر تک جاتا ہے۔

- Advertisement -

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ کچھ تو شرم کریں، ہم بدلالیں گے، کسی کو نہیں چھوڑیں گے۔

علی امین نے کہا کہ یہ آئین کو توڑتے ہیں اور لوگوں کے ضمیر خریدتے ہیں، پاکستان کی معیشت سے لے کر ہر ادارہ انہوں نے تباہ کردیا ہے، ان کا رواج ہے پاکستان کا پیسہ لوٹ کر باہر چلے جاؤ۔

انہوں نے کہا کہ اچھا ہے ہماری مشکلیں بڑھ گئیں اسی میں پتا چلتا ہے کون ساتھ ہے۔

وزیر اعلیٰ کے پی نے کہا کہ ہماری یہی پالیسی ہے نوجوانوں کو آگے لے کر آنا ہے، اچھی بات ہے ان لوگوں سے جان چھوٹ رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پورے پاکستان میں ہم پرامن احتجاج کریں گے، ہماری فائنل کال ہوگی ڈو اور ڈائی ہوگا، ہم اس حکومت کا تختہ الٹنے تک تحریک جاری رکھیں گے۔

علی امین گنڈا پور نے کہا کہ ڈی چوک پہنچنے سے روکنے کے لیے انہوں نے جبر کیا، یہ آئین توڑ کر جبر کرکے سمجھتے ہیں ہم پیچھے ہٹ جائیں گے تو ایسا نہیں ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں