اتوار, مارچ 23, 2025
اشتہار

قومی سلامتی کے اجلاس میں وزیراعلی کے پی کے نے کیا کہا؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : قومی سلامتی اجلاس میں وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کی گفتگو سامنے آگئی، جس میں کہا کوئی غلطی ہوئی ہے تو سبق سیکھناچاہیے۔

تفصیلات کے مطابق قومی سلامتی کے پارلیمانی اجلاس میں وزیر اعلی کے پی کے علی امین گنڈاپور نے کیا کہا؟ تفصیلات سامنے آ گئیں۔

وزیراعلی کے نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کہا کہ میں نے قومی سلامتی کے پارلیمانی اجلاس میں دہشت گردی سے متعلق پالیسیوں میں غلطی کی نشاندہی کی ہے اور کہا اگر کوئی غلطی ہوئی ہے تو اس سے سبق سیکھنا چاہئیے۔

علی امین کا کہنا تھا کہ ہمیں غلطی کا پتہ چلنے پر اصلاح کرنی چاہئیے انا کا مسئلہ نہیں بنانا چاہئیے، ہم سے جو غلطیاں ہوئی ہیں ان پر نظر ثانی کرنا ہو گی ،

وزیراعلیٰ نے ملٹری ٹرائل سے متعلق موقف اپنایا کہ سویلِنز کا ملٹری ٹرائل نہیں ہونا چاہئیے، ہمارے جو لوگ کہیں داخل ہوئے ہیں تو وہ پارٹی پالسی نہیں ہیں جو لوگ گئے ، وہ مسلح نہیں تھے، کچھ لوگ نادانی میں پارٹی پالیسی کے خلاف گئے تو ان کا ملٹری ٹرائل نہیں ہونا چاہئیے۔

جس پر شہباز شریف نے کہا قومی مسئلے پر بھی پی ٹی آئی کے لوگ نہیں آئے، تو جواب میں علی امین نے کہا کہ میں اسی پارٹی کا وزیر اعلی ہوں ، آپ نے ہماری پارٹی کا وجود ختم کر دیا ریزرو سیٹس نہیں ملی۔

ان کا کہنا تھا کہ سینیٹ کا الیکشن نہیں ہو رہا ،ہماری پارٹی کے لوگوں کی عمران خان سے ملاقات نہ ہونے کا معاملہ بھِی اٹھایا ، اگر بانی سے ملاقات کر لینے دیتے تو پی ٹی آئی آجاتی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں