وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے عید کے بعد تحریک چلانے کا عندیہ دے دیا۔
اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ کے پی علی امین نے کہا کہ اپوزیشن اتحاد کے لیے بانی نے کمیٹی بنائی جو بات چیت کررہی ہے، کچھ سیاسی جماعتیں اتحاد میں آچکی ہیں عید کے بعد مل کر تحریک چلائیں گے۔
انہوں نے بتایا کہ تحریک آئین کی بالادستی اور مینڈیٹ چوری کے خلاف چلائیں گے، عوام نے ہمیں ووٹ دیا ہے جس کے باعث ہم جیتے تو یہ اتحاد ہی ہے، ہم اچھے نتیجے دے رہے ہیں لیکن یہ لوگ بری طرح ہار رہے ہیں۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ آپ لوگوں کا اتحاد بھی ہے پھر بھی رزلٹ صفر ہے، اگر کسی نے اتحاد میں آنا ہے تو آئے ورنہ نہ آئیں، نظریے کی بنیاد پر جو پی آئی کے ساتھ اپوزیشن میں آئے گا وہ پاکستان کا سوچتا ہے جو نہیں آئے گا لوگ کہیں گے وہ کرسی کا سوچتا ہے۔
علی امین گنڈاپور نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے اپوزیشن کو لیڈ کرنے سے متعلق اسد قیصر سے پوچھا جائے، اسد قیصر جے یو آئی سے بات چیت کررہے ہیں ان کو زیادہ پتہ ہے، اپوزیشن اتحاد کو اچکزئی لیڈ کررہے ہیں اگر کوئی لیڈ کرتا ہے تو اعتراض نہیں۔
انہوں نے کہا کہ وفاق کو پہلے دن سے کہہ رہا ہوں امن کے لیے مذاکرات کریں مسائل کا حل نکالنا چاہیے، ملک میں خاص کر صوبے میں دہشت گردی کے ذمہ دار یہی پی ڈی ایم والے ہیں۔
وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ ہمارے لیے پاکستان اور صوبے کی ترقی اہم ہے، حکومت کی نہ سوچ اور نہ کوئی ویژں، کچھ ڈٰلیور ہی نہیں کررہے ہیں۔