بدھ, فروری 19, 2025
اشتہار

پی ٹی آئی کے جاں بحق کارکنوں کے خاندانوں کیلیے علی امین گنڈاپور کی جانب سے ایک کروڑ روپے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

وزیراعلی خیبر پختونخوا نے پی ٹی آئی احتجاج کے دوران جاں‌ بحق ہونے والے پارٹی کارکنوں کے لیے ایک ایک کروڑ روپے کا اعلان کیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے مانسہرہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم پر براہ راست گولیاں برسائی گئیں۔ بشریٰ بی بی میرے ساتھ تھیں، ان پر بھی حملہ کیا گیا۔ جو لوگ کل متاثر ہوئے، ان ہزاروں کارکنان کا ڈیٹا بھی آ رہا ہے۔

وزیراعلیٰ کے پی نے کہا کہ اس واقعے میں جتنے کارکن شہید ہوئے ہیں۔ ان کے خاندان کو ایک، ایک کروڑ روپے کی مالی امداد دی جائے گی۔

علی امین گنڈاپور شہید کارکنوں کے ورثا سے تعزیت اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس جدوجہد میں کارکنوں کے جذبے کو سلام پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے اس واقعے میں زخمی کارکنوں کی جلد صحتیابی کے لیے بھی دعا کی اور کہا کہ ہم اپنے ورکرز کے ساتھ کھڑے ہیں اور انہیں تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

پورے پاکستان کو بتانا چاہتا ہوں ہمارا دھرنا جاری ہے، وزیر اعلیٰ کے پی

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں