پشاور : وزیراعلیٰ کے پی نے صوبے میں آوارہ کتوں کومارنے کی موجودہ پالیسی تبدیل کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے محکمہ بلدیات اورمحکمہ لائیو اسٹاک کومتبادل پالیسی مرتب کرنے کی ہدایت کردی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے آورہ کتوں کوغیر انسانی طریقے سے مارے جانے کا نوٹس لے لیا۔
وزیراعلیٰ کے پی نے صوبے میں آوارہ کتوں کومارنے کی موجودہ پالیسی تبدیل کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے محکمہ بلدیات اورمحکمہ لائیو اسٹاک کومتبادل پالیسی مرتب کرنے کی ہدایت کردی۔
اس حوالے سے وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ سے مذکورہ محکموں کومراسلہ ارسال کردیا گیا ہے ، جس میں کہا ہے کہ
صوبےمیں آوارہ کتوں کومارنےکی موجودہ پالیسی غیرانسانی ہے۔
مراسلے میں کہنا ہے کہ آوارہ کتوں کےانتظام سےمتعلق موجودہ پالیسی غیر موثر ثابت ہوئی ہے، نئی پالیسی آوارہ کتوں کو مارنے کی بجائے ٹی این وی آراصولوں پر بنائی جائے۔