اتوار, ستمبر 8, 2024
اشتہار

وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور کی وفاق کو آخری وارننگ

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور : وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور نے وفاق کو آخری وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ عوامی مفادات پر کوئی سمجھوتا نہیں کروں گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے پی ایس ڈی پی سے خیبرپختونخو اکے 91 منصوبے نکالنے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ  وفاق نے خیبر پختونخواکےمنصوبےختم کرکےمتعصبانہ رویہ اپنایا، پہلے بجلی منافع اور واجبات روکے ، اب منصوبوں پرضرب لگادی۔

ان کا کہنا تھا کہ واجبات اور منصوبے روک کر سیاسی انتقام لیا جارہا ہے، وفاق کوآخری وارننگ دےرہا ہوں،عوامی مفادات پر کوئی سمجھوتا نہیں کروں گا۔

- Advertisement -

وزیراعلیٰ کے پی نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت صوبے کے حقوق سے ہرگز پیچھے نہیں ہٹے گی، وفاق نے متعصبانہ رویہ جاری رکھاتودمادم مست قلندرہوگا اور وفاق کوبتائیں گے زور سے حقوق کیسے لیے جاتے ہیں۔

مزید پڑھیں : صوبے کے عوام کو ریلیف کے لیے آخری حد تک جاؤں گا، علی امین گنڈا پور

یاد رہے اس سے قبل وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا  نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ صوبے اور ملک کے لیے جو بھی کردار ہوگا ادا کریں گے، وفاق سے مطالبہ ہے کہ ہمارے صوبے کے فنڈز فوری ادا کریں، وفاق صوبے پر توجہ دیتا ہے تو پھر آئینی طور پر جو کرسکتے ہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا تھا کہ صوبے اور ملک کے لیے جو بھی کردار ہوگا ادا کریں گے، وفاق سے مطالبہ ہے کہ ہمارے صوبے کے فنڈز فوری ادا کریں، وفاق صوبے پر توجہ دیتا ہے تو پھر آئینی طور پر جو کرسکتے ہیں کریں گے۔

وزیر اعلیٰ کے پی کا مزید کہنا تھا کہ صوبے کے عوام کو ریلیف کے لیے آخری حد تک جاؤں گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں