ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

خیبرپختونخوا میں غیرقانونی لوگوں کو حلف نہیں لینے دیں گے، علی امین گنڈاپور کا دوٹوک اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور : وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے دوٹوک اعلان کیا ہے کہ خیبرپختونخوا میں غیرقانونی لوگوں کو حلف نہیں لینے دیں گے، ہم لڑیں گے اور آخری حد تک جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے سینیٹ الیکشن ملتوی ہونے کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ عوام ہمیں قانون سازی اورآئین کےتحفظ کیلئےووٹ دیتی ہے، آئین کاتحفظ صرف حکمران نہیں بلکہ ہرشہری پرفرض ہے۔

علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ کے پی میں غیرقانونی لوگوں کوحلف نہیں لینے دیں گے اور آئین کےتحفظ کیلئے ہر حدتک جائیں گے، آج شام پارلیمانی میٹنگ میں آئین کے تحفظ کیلئے قرارداد پاس کریں گے۔

- Advertisement -

وزیراعلیٰ کے پی کے نے کہا کہ آئین توڑنے کی سزا آرٹیکل 6 ہے یعنی سزائےموت ہے، آئین توڑنے پر سزائے موت کے قانون کے باوجود باربار آئین توڑاجارہاہے، پہلےمرکزاورکےپی میں حکومت توڑی گئی، آئین کے تحت 90 روز میں انتخابات کرانا تھے لیکن ہمارانشان اورریزروسیٹیں بھی چھین لی گئیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آئین میں کہیں نہیں لکھا وہ سیٹیں جو ان کا حق نہیں پھر بھی انھیں دی جائیں، انہوں نےکس طرح ہماری سیٹیں اٹھا کر کسی اور کو دے دیں۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ واضح طورپرکہہ رہاہوں ہم آخری حدتک جائیں گے اور کسی بھی صورت خواتین کی سیٹوں کوحاصل کریں گے، ہم سمجھوتہ نہیں کرینگےپیچھےنہیں ہٹیں گے اور مقابلہ کریں گے۔

6ججز کے خط کے حوالے سے وزیراعلیٰ کے پی کے کا کہنا تھا اسلام آبادہائیکورٹ کے6ججزنےجوبیان دیااس پر فل کورٹ کیوں نہیں بن رہا، خط پرجوڈیشل کمیشن اورسائفر پر کمیشن کیوں نہیں بنایا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں