پشاور: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواہ محمود خان نے کرایہ داروں کے لیے دو ماہ کا کرایہ معاف کرنے کا اعلان کردیا۔
اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ نے کرونا وائرس کے بعد کی صورت حال کی روشنی میں پریشان حال لوگوں کے لیے بڑا اعلان کرتے ہوئے قابل تقلید مثال قائم کردی۔
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواہ نے سوات کے عوام کے لیے اپنی ذاتی ملکیت والی دکانوں یا مکانوں میں رہنے والے کرایے داروں کے لیے دو ماہ کا کرایہ معاف کرنے کا اعلان کیا۔
وزیراعلیٰ نے دیگر مالکان سے بھی اپیل کی کہ وہ بھی کرایے داروں کو ریلیف دیں تاکہ اُن کی پریشانی کچھ کم ہوسکے۔
محمود خان کا کہنا تھا کہ پراپرٹی مالکان دکانوں اور مکانات کےکرائے میں رعایت کریں، مشکل وقت کامقابلہ ایک دوسرے کا ساتھ دے کر اور متحد رہ کر ہی کیا جاسکتا ہے۔
یاد رہے کہ کرونا وائرس کی روک تھام کے لیے خیبرپختونخواہ حکومت نے صوبے بھر میں کئی لاک ڈاؤن نافذ کیا ہوا ہے، جس کے تحت تعلیمی ادارے اور کاروباری مراکز بند ہیں۔