منگل, اپریل 29, 2025
اشتہار

راشن کارڈ کن افراد کو ملے گا؟ مریم نواز نے بتا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بتایا ہے کہ راشن کارڈ کن محںت کشوں کو فراہم کیا جائے گا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے 40 ارب روپے کی لاگت سے بنائے گئے راشن کارڈ پروگرام کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کا شکر ہے آج میرا دیرینہ خواب پورا ہورہا ہے، ملکی ترقی میں سب سے بڑا ہاتھ محنت کرنے والوں کا ہے، ساڑھے 12 لاکھ محنت کش خاندانوں کو یکم جون سے راشن کارڈ دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ راشن کارڈ سے محنت کشوں کو ماہانہ تین ہزار روپے ملیں گے، 40 ہزار کان کنوں کو بھی راشن کارڈ ملیں گے، راشن کارڈ پروگرام سالانہ 50 ارب روپے سے شروع کررہے ہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ محنت کش زندگی بھر محنت کرتے ہیں لیکن گھر نہیں بنا پاتے، راشن کارڈ ان لوگوں کے لیے ہے جو دن میں 12 سے 16 گھنٹے کام کرتے ہیں، مزدور کی کم سے کم اجرت 37 ہزار روپے پر عملدرآمد یقینی بنایا جارہا ہے۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ محنت کشوں کو ان کی دہلیز پر سہولت یقینی بنائیں گے، پنجاب میں ایک لاکھ لیپ ٹاپ پروگرام کل سے شروع کرنے جارہے ہیں، پنجاب کے عوام کے لیے اے آر ٹی بس لے کر آرہی ہیں جس میں 300 مسافروں کی گنجائش ہے، بہت جلد 2 ہزار بسیں لے کر آرہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے بجلی کی قیمت کم کی ہے اس بار بل بھی کم آئیں گے۔

مریم نواز نے کہا کہ شور ہورہا ہے کہ کسانوں کو نقصان ہوگیا، میں نے کہا تھا کسانوں کو نقصان نہیں ہونے دوں گی، جھوٹ پھیلایا جارہا ہے کہ کسانوں کو نقصان ہوگیا انہیں ہم فی ایکڑ 5000 روپے کی سبسڈی دینے جارہے ہیں، میں چاہتی ہوں 15 کروڑ عوام کو سستا آٹا اور ستی روٹی بھی ملے۔

انہوں نے کہا کہ میری کوشش ہے کسانوں کو نقصان نہ ہو اور روٹی بھی مہنگی نہ ہو، تب تک چین سے نہیں بیٹھوں گی جب تک سب کے گھر میں خوشحالی نہ آئے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں