کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے عزیز آباد سےملنے والے اسلحہ کی مکمل تفصیلات طلب کرتے ہوئے اسلحہ برآمد کرنے والے ٹیم کے لیے پچاس لاکھ روپے انعام کا اعلان کردیا۔
خاتون پاکستان کالج کے باہر میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ، عزیز آباد سے ملنے والے اسلحہ کی تفصیلات طلب کرلی ہیں،اسلحہ کے پس پردہ کون تھے تفصیلات کے بعد صورتحال واضح ہوگی۔
یہ پڑھیں:عزیزآباد،زیرزمین ٹینک سے بھاری مقدارمیں اسلحہ برآمد
دریں اثنا انہوں نے اسلحہ برآمد کرنے والے ٹیم کے لیے 50 لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان کردیا اور کہا کہ اتنی بڑی کارروائی پر مجھے پولیس پر فخر ہے،پولیس اور رینجرز کے مثالی تعاون کی بدولت کراچی میں امن قائم ہوا، ایسی کامیاب کارروائی پر پچاس لاکھ روپے بھی کم ہیں۔