ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

10 بجے تک نہ آنے والے افسران کے لئے وزیراعلیٰ سندھ نے بڑا حکم جاری کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

کرا چی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے محکمہ داخلہ، بلدیات، زراعت اور تعلیم سمیت مختلف وزارتو ں کا اچانک دورہ کیا ، افسران اورملازمین کی غیر حاضری پر اظہار برہمی کرتے ہوئے سیکریٹریٹ کےتمام افسران کی حاضری کا ریکارڈ طلب کرلیا اور کہا 10بجے تک افسر نہیں آتے توفارغ کریں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے محکمہ داخلہ کےدفترپر چھاپہ مارا تو سیکریٹری سمیت تمام افسران غائب تھے ، جس پر مراد علی شاہ نے افسران کی غیر حاضری پربرہمی کااظہار کیا۔

وزیر اعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے محکمہ زراعت کے دفتر پر بھی چھاپہ مارا اور کہا عملہ موجود نہیں،کام نہیں کر رہے ہیں تو فارغ کریں ، جو افسر 10بجے تک نہیں آتے توفارغ کریں۔

بعد ازاں وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ محکمہ محنت کےدفتر پہنچے ، جہاں وزیراعلیٰ سندھ مختلف دفاترکےدروازےکھول کر افسران کی موجودگی کاجائزہ لیا اور سیکریٹری سےسوال کیا آپ تولاڑکانہ گئے تھے، اچانک آگئے۔

مرادعلی شاہ نے سیکریٹری بلدیات کے دفتر پر بھی چھاپہ مارا، جہاں محکمہ بلدیات کے سیکریٹری روشن شیخ بھی غیرحاضر تھے، وزیراعلیٰ کے پوچھنے پر عملے نے جواب دیا کہ سیکریٹری، چیف سیکریٹری کی میٹنگ میں گئے ہیں، عملے کے جواب پر وزیراعلیٰ سندھ نے چیف سیکریٹری آفس سے رابطہ کیا تو پتہ چلا کوئی میٹنگ نہیں ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے شدیدناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا یہ عمل ناقابل برداشت ہے، جھوٹ سےکام نہیں چلےگا،وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ شدیدناراض

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سندھ سیدمراد علی شاہ نے ہردفتر کا دورہ کیا، افسران کی دوڑیں لگی ہوئی ہیں، مراد علی  شاہ اپنے آفس ساتویں فلورپرپہنچے تو نیوسیکریٹریٹ میں بھی افسران غائب تھے ، مراد علی شاہ نے کہا اب میں سرپرائز دورے کرتا رہوں گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں