پیر, فروری 3, 2025
اشتہار

وزیراعلیٰ پنجاب کا ماسک، حفاظتی کٹ، سینیٹائزر تیار کرنے کا حکم

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ماسک،حفاظتی کٹ، سینیٹائزر کی مقامی سطح پر تیاری کی ہدایت کر دی۔

تفصیلات لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت کرونا وائرس سے متعلق اجلاس ہوا جس میں کرونا کے معاشی اثرات کاجائزہ لینے کے لیے وزیر خزانہ کی سربراہی میں کمیٹی قائم کر دی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ڈپٹی کمشنر کی سربراہی میں سول سوسائٹی ارکان پر مشتمل کمیٹیاں بنائی جائیں گی، ڈسٹرکٹ کمیٹیاں کرونا سے نمٹنے کے لیے مقامی سطح پر اقدامات کرسکیں گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے ماسک،حفاظتی کٹ، سینیٹائزر کی مقامی سطح پر تیاری کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ این ڈی ایم اے پنجاب کو ایک ہفتے میں 10 ہزارحفاظتی ملبوسات فراہم کرے گا۔

سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ایک ہزار حفاظتی کٹس پہنچ گئی، 5 ہزار مزیدکٹس جلد پہنچا دی جائیں گی، ڈاکٹروں اور طبی عملے کی حفاظت کے لیے تمام تر اقدامات کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ماسک وغیرہ کی ذخیرہ اندوزی کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائےگا، پنڈی اور لاہور میں کارروائیوں کے دوران 90 ہزار ماسک برآمد کیے گئے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ملتان کی لیبر کالونی میں 3 ہزار سے زائد مریضوں کے لیے قرنطینہ قائم ہوگا، تعلیمی اداروں کے ہاسٹلز کے کمروں کو آئسولیشن کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ بس اسٹینڈز پر دیگرصوبوں سے آنے والے افراد کی طبی چیکنگ کی جائے، مرکزی اور ضلعی سطح پر کرونا آگاہی کے لیے ہیلپ لائن قائم کی جائے۔

پنجاب میں کرونا وائرس کے 8 کیسز کی تصدیق

اس سے قبل وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے صوبے میں کرونا وائرس کے 8 کیسز کی تصدیق کی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں