ہفتہ, جنوری 18, 2025
اشتہار

وزیراعلی پرویز الہٰی نے گورنر کا نوٹیفکیشن مسترد کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے گورنر بلیغ الرحمٰن کی جانب سے خود کو ڈی نوٹیفائی کرنے کے نوٹیفکیشن کو مسترد کردیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پرویز الہٰی نے گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن کے اقدام کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے غیر قانونی ڈی نوٹیفکیشن کو نہیں مانتا۔ میں اب بھی وزیراعلیٰ ہوں اور پنجاب کابینہ اپنا کام جاری رکھے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ گورنر کے اس غیر قانونی اقدام کے خلاف صبح عدالت جائیں گے۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ گورنر پنجاب کی جانب سے ڈی نوٹیفائی کیے جانے کے بعد رات گئے وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کی زیر صدارت اجلاس میں اس اقدام کو عدالت میں چلینج کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب کو ڈی نوٹیفائی کرنے کیخلاف پٹیشن تیار، آج دائر کی جائیگی

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ کے وکلا نے اس حوالے سے پٹیشن تیار کرلی ہے جو آج لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی جائے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں