لاہور: جنوبی پنجاب کے عوام کی احساس محرومی ختم کرنے کے لئے کوشاں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے عوامی مسائل فوری حل نہ کرنے پر متعلقہ حکام کی سرزنش کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے مختلف محکموں کےتعینات سیکرٹریز کا اجلاس ہوا، اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب نے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کی کارکردگی پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے عوامی مسائل فوری حل نہ کرنے پر متعلقہ حکام کی سرزنش کی ہے۔
سردار عثمان بزدار نے فلاح عامہ کے منصوبوں میں تاخیر پر بھی متعلقہ حکام کی سخت سرزنش کرتے ہوئے انہیں سختی سےتاکید کی ہے کہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے سیکرٹریز فوری طور پر اپنی کارکردگی بہتر بنائیں اور متعلقہ سیکرٹریز عوامی مسائل حل کرنےکیلئے اقدامات کریں۔
یہ بھی پڑھیں: قبضہ چھڑائی گئی زمینیں نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام میں استعمال ہوں گی
اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب نے واضح طور پر کہا کہ محکموں کو اب کام کرکےدکھاناہوگا، سست روی برداشت نہیں کی جائے گی، کوتاہی پر ذمہ داروں کا تعین کرکےسخت کارروائی کی جائےگی۔
سردار عثمان بزدار نے اعلیٰ افسران کو دو ٹول الفاظ میں کہا کہ عوامی توقعات کے مطابق ڈلیو رنہ کرنے والےافسر کو عہدے پر رہنےکا حق نہیں، جونتائج نہیں دے گا وہ پنجاب میں نہیں رہے گا، عوامی منصوبوں میں بلا جواز تاخیر کسی بھی قیمت پر قابل قبول نہیں، زبانی جمع خرچ نہیں چلے گا، کام کر کے دکھانا ہوگا۔