لاہور : وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بارہ ربیع الاول کے موقع پر قیدیوں کی سزاؤں میں 60 دن کمی کا اعلان کردیا اور کہا قیدیوں کو بنیادی انسانی حقوق فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے۔
تفصیلات کے مطابق شان رحمت اللعالمین کے موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایت پر صوبے کی جیلوں کے قیدیوں اور جیل عملے کیلئے تاریخ ساز پیکیج تیار کرلیا گیا ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا قیدیوں سےمتعلق پرانےقوانین کوتبدیل کیاجائےگا اور قیدیوں کو معاشرے کا مفید شہری بنانے پر توجہ دی جائے گی، نفرت قیدیوں سے نہیں ان کے جرم سے کرنی چاہیے۔
عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ سردیوں میں پنجاب کی تمام جیلوں میں گیزرلگائےجائیں گے اور ہرجیل کینٹین میں معیاری اشیاکی فراہمی کو یقینی بنایاجائے گا۔
انھوں نے بتایا کہ قیدیوں کےکام کرنےسےحاصل رقم انہیں ماہانہ دی جائے گی اور خواتین قیدیوں کی غذائی ضروریات پوری کرنےپرتوجہ دی جائےگی جبکہ کم سن قیدیوں کےاستحصال کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ قیدیوں کو جیلوں میں کھیلوں کی سہولتیں دی جائیں گی اور ساتھ ہی جدیدعلاج اورداؤں کی فراہمی یقینی بنائی جائےگی۔
عثمان بزدار نے مزید کہا کہ پنجاب کےتمام جیلوں کوشمسی توانائی پرمنتقل کیاجائےگا اور لاوارث قیدیوں کےلیےمفت قانونی امدادکاانتظام کیاجائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ 12ربیع الاول پرقیدیوں کی سزامیں 60دن کی کمی کااعلان کرتاہوں، 12ربیع الاول کی مناسبت سےقیدیوں میں مختلف مقابلےکرائے جائیں گے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ قیدیوں کو بنیادی انسانی حقوق فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے۔