بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

وزیراعلیٰ پنجاب نے سابق حکومت میں جاری ہونے والے ترقیاتی فنڈز کی تحقیقات کا عندیہ دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے سابق دورِ حکومت میں صوبے کے لیے جاری ہونے والے اربوں روپے کے فنڈز کی تحقیقات کا عندیہ دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ  پنجاب سےلاہور ڈویژن کےارکان اسمبلی کی ملاقات ہوئی جس میں اراکین نے عثمان بزدار کو اپنے حلقوں کے مسائل سے آگاہ کیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے مسائل کے حل اور فلاح عامہ کے منصوبوں سے متعلق حکام کو کو ہدایت کرتے ہوئے سابق دور میں بالخصوص لاہور کے مختلف حلقوں کے لیے جاری ہونے والے اربوں روپے کے ترقیاتی فنڈز کی تحقیقات کا عندیہ دیا۔

اُن کا کہنا تھا کہ الیکشن سےقبل جاری ہونے والے فنڈز کی غیر جانبدارانہ تحقیقات ہوں گی، حکومت جلد ہی لاہور ڈویژن میں پینےکےصاف پانی کامسئلہ حل کرے گی ساتھ ہی وزیراعلیٰ نے صوبے کی 257 غیر فعال واٹر سپلائی اسکیمو ں کی بحالی کا بھی اعلان کیا۔

وزیراعلیٰ کی لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی کی بسوں کو دوبارہ چلانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ مریدکے میں کنگ ایڈورڈمیڈیکل یونیورسٹی کاکیمپس بنایا جائےگا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں