لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے پنجاب روزگار اسکیم کو رواں ماہ لانچ کرنےکی ہدایت کردی ، اسکیم کے تحت ایک کروڑ روپے تک کا قرضہ لیا جا سکے گا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے پنجاب روزگار اسکیم شروع کرنے کی منظوری دے دی ، اسکیم کےتحت 30 ارب کے قرضے آسان شرائط پر دیے جائیں گے۔
،عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ نئےکاروباریاموجودہ کاروبار کےلئےقرضہ فراہم کیا جائےگا، اسکیم کے تحت ایک کروڑ روپے تک کا قرضہ لیا جا سکے گا۔
انھوں نے کہا کہ خواجہ سرابھی قرضہ اسکیم سے استفادہ کرسکیں گے جبکہ خواتین کے لئے مارک اپ کم رکھا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے پنجاب روزگار اسکیم کورواں ماہ لانچ کرنےکی ہدایت کرتے ہوئے کہا کورونا کے باعث کاروبار متاثرہوئےاب بڑاریلیف دےرہےہیں۔
عثمان بزدار نے کہا کہ مارک اپ کومزیدکم کرنے کا جائزہ لیا جائے، نوجوان ناصرف ہنرسیکھیں گےبلکہ انہیں روزگار بھی ملےگا۔