جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

وزیراعلیٰ پنجاب نے انصاف امداد پیکج کی منظوری دے دی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے چیف منسٹر پنجاب انصاف امداد پیکیج کی منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے انصاف امداد پیکج کی منظوری دے دی۔ انہوں نے کہا کہ انصاف امداد پیکج کے لیے10 ارب روپےمختص کر دیے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے انصاف امداد پیکج کو جلد لانچ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ مستحق خاندانوں کو مالی امداد کی تقسیم کا عمل جلد شروع کیا جائے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ فول پروف میکنزم کے تحت اصل حقدار تک مالی امداد پہنچائیں گے،25 لاکھ متاثرہ خاندانوں کو 2 قسطوں میں 8 ہزار روپے ادا کیے جائیں گے۔

سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ انصاف امداد پیکج کے تحت درخواستیں آن لائن لی جائیں گی، کوائف کی تصدیق کے بعد رقم آن لائن ٹرانسفر کی جائے گی،امدادی رقم وفاقی حکومت کے ریلیف پیکج کے علاوہ ہوگی۔

کسی کو صوبے کے عوام کا استحصال نہیں کرنے دوں گا، وزیراعلیٰ پنجاب

یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام کے لیے اقدامات کا حکم دیتے ہوئے کہا تھا کہ اشیائے ضروریہ کی مقررہ قیمتوں پر دستیابی یقینی بنائی جائے۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں عام آدمی کے مفادات کا پورا تحفظ کریں گے، ذخیرہ اندوزوں کے خلاف قانون کے تحت بلا تفریق کارروائی کی جائے

وزیراعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ پرائس کنٹرول کے لیے مؤثر میکنزم پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے، کسی کو صوبے کےعوام کا استحصال نہیں کرنے دوں گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں