لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے جنوبی پنجاب سول سیکرٹریٹ کیلئے اراضی کی منظوری دے دی ، سول سیکرٹریٹ کی تعمیر کیلئے ملتان میں اسپورٹس کمپلیکس کیلیے مختص 504 کینال اراضی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار کی زیرصدارت کااجلاس ہوا ، اجلاس میں سالانہ ترقیاتی پروگرام پرپیش رفت کاجائزہ لیا گیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا ترقیاتی منصوبوں پرکام کی رفتار کومزید تیز کیا جائے، جنوبی پنجاب کا سالانہ ترقیاتی پروگرام بھی الگ بنے گا۔
عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے قیام کیلئے اراضی مختص کردی ہے،جنوبی پنجاب کیلئے مختص فنڈز کسی اورجگہ منتقل نہیں ہوسکیں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے جنوبی پنجاب سول سیکرٹریٹ کیلئے اراضی کی منظوری دے دی ، جنوبی پنجاب سول سیکرٹریٹ کیلئے 504 کنال جگہ اور سیکریٹریٹ کی تعمیر کیلئے ساڑھے چار ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔
ملتان میں اسپورٹس کمپلیکس کیلئے مختص 584 کنال زمین میں سے 504 کی زمین پر سرکاری دفاتر اور رہائش گاہیں بنیں گی۔
صوبائی محکمہ کانونیز کے زرائع کے مطابق صوبائی حکومت نے ملتان میں سپورٹس کمپلیکس کیلئے مختص 584 کنال اراضی میں سے جنوبی پنجاب سول سیکرٹریٹ اور افسران و ملازمین کی رہائش گاہوں کیلئے 504 کنال مختص کر دی ہے جبکہ سیکرٹری کالونیز پنجاب نے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی 504کنال اراضی سیکرٹریٹ کے لئے منتقل ہونے کے بعد اب سپورٹس کمپلیکس ملتان کے لئے صرف 80 کنال اراضی بچ گئی۔
گزشتہ حکومت نے اسپورٹس کمپلیکس ملتان بنانے کے لئے 584 کنال اراضی مختص کی گئی تھی، ذرائع نے کہا کہ زمین منتقلی کے بعد سپورٹس کمپلکس ملتان کی تعمیر مشکل ہو گی۔
اس سے قبل جنوبی پنجاب صوبےمیں آئی جی جیل خانہ جات کی اسامی تخلیق کی گئی ، جنوبی پنجاب کے محکمہ جیل خانہ جات کا علیحدہ آئی جی ہوگا۔
ملتان ریجن، بہاول پور ریجن اور ڈیرہ غازی خان ریجن کی جیلوں کو شامل کیا جائے گا ، محکمہ جیل کی تینوں ریجنوں میں ڈی آئی جیز فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔
ڈپٹی کمشنر ملتان کودفاتر اور رہائشوں کےلیےاراضی تلاش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا گیا آئی جی جیل جنوبی پنجاب کے دفاتر اور رہائش کے لیے50ایکڑاراضی دی جائے گی اور محکمےکاریسٹ ہاؤس بھی بنایا جائے گا۔
ایڈیشنل آئی جی پولیس جنوبی پنجاب کو ہیڈ آف اٹیچ ڈیپارٹمنٹ مقرر کیا گیا ہے۔