جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

وزیراعلیٰ پنجاب کا پولیو کے خاتمے کے لئے بڑا اقدام

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے2020میں ہرماہ انسداد پولیومہم چلانےکی منظوری دے دی اور کہا مہم میں کوتاہی یاغفلت ہرگزبرداشت نہیں کروں گا اور انسداد پولیو کیلئےاقدامات کا ہر ماہ خود جائزہ لوں گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیرصدارت صوبائی ٹاسک فورس برائے انسدادپولیو کا اجلاس ہوا، جس میں پنجاب حکومت نے انسداد پولیوکیلئے مربوط انداز میں مؤثر اقدامات کا فیصلہ کیا گیا اور 2020 میں ہر ماہ انسداد پولیومہم چلانے کی منظوری دے دی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا 17 فروری سے پنجاب کے36اضلاع میں انسدادپولیومہم چلائی جائے گی ، جس میں 2 کروڑبچوں کو انسداد پولیو کےقطرے پلائے جائیں گے۔

- Advertisement -

عثمان بزدار نے ہدایت کی کہ ہائی رسک اضلاع پر خصوصی توجہ دی جائے اور محکمہ صحت،ضلعی انتظامیہ کوانسدادپولیوپلان پر100فیصد عملدرآمد کیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ انسداد پولیو مہم میں منتخب نمائندوں،نمبرداروں کی شمولیت ضروری ہے، پنجاب کے مختلف اضلاع میں پولیو کیسز کا سامنے آنا الارمنگ ہے، انسدادپولیو سےمتعلقہ اضلاع کی انتظامیہ کومؤثر انداز سے نمٹنا ہوگا، مہم میں کوتاہی یاغفلت ہرگزبرداشت نہیں کروں گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے بعض اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز ک ےباقاعدہ میٹنگز نہ کرنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا باقاعدہ میٹنگز نہ کرنے والے ڈپٹی کمشنرز کی جواب طلبی ہوگی، انسداد پولیو کیلئےاقدامات کا ہر ماہ خود جائزہ لوں گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں