لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب نامساعدحالات میں تعلیم حاصل کرنے والی معذور طالبہ کرن اشتیاق کی آواز بن گئے۔
تفصیلات کے مطابق ٹانگوں اور ہاتھوں سے محروم طالبہ کرن کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس پر وزیراعلیٰ پنجاب نے نوٹس لیا اور طالبہ کی فوری طور پر مالی امداد اور بھائی کو ملازمت دینےکاحکم دیا۔
وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کا نمائندہ کرن اشتیاق کے گھر پہنچا، باہمت طالبہ کو مالی امداد کا چیک فراہم کیا گیا اوراس کے بھائی خان محمد کو سرکاری ملازمت کا تقررنامہ بھی جاری کیا گیا۔
اپنے بیان میں وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ کرن اشتیاق قوم کی باہمت بیٹی ہے،اس کا خیال رکھنا میرا فرض بھی ہے اورریاست کی ذمہ داری بھی،کرن اشتیاق نے مشکل حالات کے باوجود حوصلہ نہیں ہارا اور اپنی تعلیم جاری رکھی، ایسی قابل مثال بیٹیوں کی حوصلہ افزائی ضروری ہے، قوم کو کرن اشتیاق پر فخر ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب @UsmanAKBuzdar رحیم یار خان کے نواحی گاؤں سے تعلق رکھنے والی ٹانگوں اور ہاتھوں سے محروم باہمت طالبہ کرن اشتیاق کی آواز بن گئے
طالبہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر فوری طور پر طالبہ کرن اشتیاق کی مالی امداد اور بھائی کو ملازمت دینے کا حکم دیا گیا۔ pic.twitter.com/P4fPu6Kl9C— Pervez Elahi Updates (@CMPunjabPK) June 6, 2021