ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

حکومت کیخلاف لابنگ کرنے کا الزام ، عون چوہدری کا استعفیٰ منظور

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نےعون چوہدری کااستعفیٰ منظورکرلیا، عون چوہدری پر ارکان اسمبلی سے حکومت کے خلاف لابنگ کرنےکاالزام ہے۔

تفصیلات کے مطابق ارکان اسمبلی سے حکومت کے خلاف لابنگ کرنے کے الزام کے بعد وزیر اعلیٰ کے معاون برائے سیاسی امورعون چوہدری سےاستعفیٰ طلب کرلیا گیا ،عون چوہدری جہانگیر ترین گروپ کے متحرک رہنما رہے ہیں۔

اس سلسلے میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے معاون خصوصی عون چوہدری کی ملاقات ہوئی ، سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں عثمان بزدار نے عون چوہدری کا استعفیٰ منظورکرلیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب کےسیاسی مشیرعون چوہدری کے استعفے کے متن میں کہا گیا ہے کہ میں نےدل و جان سےپی ٹی آئی کی خدمت کی، خدمت کاصلہ یہ ملاکہ مجھے حلف اٹھانے سے پہلےعہدے سےہٹا دیا گیا۔

عون چوہدری کا کہنا تھا کہ مشیرکےعہدےسےبھی مجھےبغیربتائےہٹایاگیا، آج وزیر اعلی پنجاب نےمجھے طلب کیا تھا، مجھےترین گروپ سےالگ ہونے کے لیے کہا گیا اور الگ نہ ہونےکی صورت میں مجھے عہدےسےہٹانےکی بات کی گئی۔

انھوں نے مزید کہا کہ ہر شخص جانتاہےجہانگیرترین کی پارٹی کےلیےگراں قدر خدمات ہیں ، میں نےجہانگیرترین کواسپیشل کوآرڈینیٹرکے عہدے پرفوقیت دی ، میں جہانگیرترین اوراپنےگروپ کےساتھ کھڑاہوں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں