اسلام آباد : وزیراعلیٰ پنجاب تحریک عدم اعتمادسےنمٹنے کے لیے متحرک ہوگئے اور کہا اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد ہر صورت ناکام بنائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں رہنماؤں سے اہم مشاورت جاری ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب میں تحریک عدم اعتمادناکام بنانے کیلئےحکمت عملی پر غور کیا گیا اور وزیراعلیٰ پنجاب عدم اعتماد ناکام بنانے سے متعلق حکمت عملی پر وزیراعظم کو تجاویز دیں گے۔
عثمان بزدار نے کہا کہ اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد ہرصورت ناکام بنائیں گے، ہم عمران خان کےکھلاڑی ہیں ، پنجاب میں پی ٹی آئی عمران خان کیساتھ ڈٹ کر کھڑی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا اتحادیوں ،ناراض ممبران سےملاقاتیں کرکےانکےتحفظات دورکئے، ایک ہفتےمیں200سےزائدممبران سےملاقاتیں کرچکےجن کامکمل اعتماد ہے۔
ذرائع کے مطابق اپوزیشن کی اچھی تعداد ساتھ ہے، جو ن لیگ کیساتھ چلنے کو تیار نہیں۔
خیال رہے متحدہ اپوزیشن نے وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرائی ، تحریک عدم اعتماد پر مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے ایک سو پچیس سے زائد ارکان نے دستخط کیے ہیں۔
تحریک عدم اعتماد جمع ہونے کے بعد وزیراعلیٰ اسمبلی تحلیل نہیں کرسکیں گے اور اسپیکر صوبائی اسمبلی چودہ دن میں اجلاس بلانے کے پابند ہیں۔