جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

منصوبوں کی آڑمیں کرپشن کرنے والےملک کے مجرم ہیں، عثمان بزدار

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان سے ملاقات میں کہا منصوبوں کی آڑمیں کرپشن کرنےوالےملک کے مجرم ہیں جبکہ فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا اپوزیشن کا بیانیہ کرپشن پر پردہ ڈالنے کا بیانیہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے وزیراعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں باہمی دلچسپی اور سیاسی معاملات سمیت دیگرامورپرتبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا قومی وسائل پرڈاکہ ڈالنے کا دور کبھی واپس نہیں آئےگا، منصوبوں کی آڑ میں کرپشن کرنے والے ملک کے مجرم ہیں۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا سابق حکمرانوں نے نمود ونمائش کےمنصوبوں میں وسائل بربادکیے،  قومی وسائل کی بندربانٹ کرکے ذاتی تجوریاں بھری گئیں۔

اس موقع پر فردوس عاشق اعوان نے کہا تھا اپوزیشن کا بیانیہ کرپشن پر پردہ ڈالنےکا بیانیہ ہے،  اپوزیشن کو عوام کے  مسائل سےکوئی سروکار نہیں، عام انتخابات میں مسترد عناصر کی منفی سیاست دم توڑ چکی ہے۔

مزید پڑھیں : وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی فردوس عاشق اعوان سے ملاقات

یاد رہے گذشتہ ہفتے بھی وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے وزیراعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان سے ملاقات میں کہا تھا اپوزیشن جماعتوں کا گٹھ جوڑ صرف ذاتی مفادات کیلئے ہے، غیر فطری اتحاد کی داغ بیل کرپشن کے داغ چھپانے کیلئے ہے۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا سردار عثمان بزدارکی قیادت میں پنجاب حکومت نےحقیقی معنوں میں عوام کو ریلیف دیا ، حکومتی اقدامات کے مثبت نتائج سامنے آرہےہیں۔ سیاسی یتیموں کا کوئی مستقبل نہیں۔

وزیراعظم کی معاون خصوصی نے کہا تھا وزیراعظم کی قیادت میں نیاپاکستان آگےبڑھ رہاہے،سابق حکمرانو ں کی لوٹ مارنے معیشت کا بیڑا غرق کیا،معیشت کو گرداب سے نکالنے کیلئے اقدامات کررہےہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں