اشتہار

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان کی بجٹ اور ترقیاتی پروگرام حقیقت پسندانہ رکھنے کی ہدایت

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بجٹ اورترقیاتی پروگرام حقیقت پسندانہ رکھنےکی ہدایت کرتے ہوئے کہا پوری کوشش ہے عام آدمی کو زیادہ سےزیادہ ریلیف دیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا، جس میں آئندہ بجٹ اور سالانہ ترقیاتی پروگرام کا جائزہ لیا گیا اور بجٹ اور سالانہ ترقیاتی پروگرام کی مختلف تجاویز پر غور کیا گیا۔

اجلاس میں چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات نے سالانہ ترقیاتی پروگرام پر اور سیکرٹری خزانہ کی آئندہ مالی سال کے بجٹ کے حوالے سے بریفنگ دی۔

- Advertisement -

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بجٹ اورترقیاتی پروگرام حقیقت پسندانہ رکھنےکی ہدایت کرتے ہوئے کہا حالات کے تناظر میں ترجیحات کا تعین کیا جائے گا اور وباکےباعث شعبہ صحت کے لیےزیادہ وسائل رکھے جائیں گے۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ تعلیم،انفراسٹرکچر،ٹرانسپورٹ،پانی او رسماجی شعبوں کوترجیح دیں گے، پوری کوشش ہے عام آدمی کو زیادہ سےزیادہ ریلیف دیا جائے، عام آدمی کوسہولتیں فراہم کرنے کےٹھوس اقدامات کیےجائیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ بجٹ میں اعدادوشمارکی جادوگری کی بجائے حقیقی صورتحال رکھی جائے اور معاشی سرگرمیوں کیلئے نئے اقدامات متعارف کرائے جائیں۔

انھوں نے کوروناوبا کےباعث محکموں کو غیرضروری اخراجات میں مزیدکمی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کفایت شعاری، بچت اورفنانشل ڈسپلن پر پوری توجہ ہونی چاہیے، پبلک پرائیویٹ پارنٹر شپ منصوبوں کوفروغ دیناوقت کاتقاضاہے، ترقیاتی پروگرام پرپبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پرتوجہ دی جائے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں