منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

‘آئیے مل کرعہد کریں کہ ہم وطن کو عظیم سے عظیم تر بنائیں گے’

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے پاکستان کی 73 ویں سالگرہ پر پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا آئیے مل کرعہد کریں کہ ہم وطن کو عظیم سے عظیم تر بنائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے حضوری باغ میں پرچم کشائی کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا پاکستان کا یوم آزادی ہرشہری کے لئے بے حد خوشی کادن ہے، پاکستان کی 73 ویں سالگرہ پر پوری قوم کومبارکبادپیش کرتاہوں۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ یوم آزادی یاد دلاتا ہے، ہمیں آزادی خیرات میں پیش نہیں کی گئی، آزادی کی نعمت لاکھوں مسلمانوں کی عظیم جدوجہد ،قربانیوں کا ثمرہے، بے مثال قربانیوں کے نقوش آج بھی تازہ ہیں۔

عثمان بزدار نے کہا کہ یوم آزادی پر بھارت کے زیرتسلط مقبوضہ کشمیرکوکیسے بھول سکتے ہیں؟ مقبوضہ کشمیر کےعوام آزادی کےلئےخون کے نذرانے دے رہےہیں، پاکستان اورکشمیرایک دوسرے کے لئے ناگزیر ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ دعا گوہوں اللہ کشمیریوں کوبھی جلدازجلدآزادی کی نعمت عطا فرمائے، آئیےمل کرعہد کریں کہ ہم وطن کو عظیم سے عظیم تر بنائیں گے، ہر فرد دیانتداری کے ساتھ اپنا فرض اداکرے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں