جمعہ, جنوری 10, 2025
اشتہار

‘پہلی دفعہ عام آدمی کوچھت دینے کا وعدہ عمران خان پورا کررہے ہیں’

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ پہلی دفعہ عام آدمی کوچھت دینےکاوعدہ عمران خان پوراکررہےہیں، لاہور میں 35ہزار سے زائد اپارٹمنٹس بنا کر غریب کو گھر دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار آج نیا پاکستان اپارٹمنٹس کےسنگ بنیادکی تقریب میں شرکت کریں گے ، اس حوالے سے عثمان بزدار نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت عوام کی خوشحالی، ملک کی ترقی کیلئےپرعزم ہے، ماضی میں کسی نے غریب کے گھر پر توجہ نہیں دی اور اپنے محلات بنالیے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پہلی دفعہ عام آدمی کوچھت دینےکاوعدہ عمران خان پوراکررہےہیں، لاہورمیں35ہزارسےزائداپارٹمنٹس بنا کر غریب کو گھر دیں گے، نیادورہےاوراب نیالاہورہے، گھروں کی فراہمی کاوعدہ پوراکیا،باقی عہد بھی نبھائیں گے۔

- Advertisement -

عثمان بزدار نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ نیاپاکستان ہاؤسنگ کےتحت اپارٹمنٹس کی تعمیر کا آغاز کیا جائے گا ، منصوبے میں 8500کنال پر 35ہزار سے زائد اپارٹمنٹس بنائےجائیں گے، پہلے مرحلے میں 4 ہزار اپارٹمنٹس کی تعمیر کا پراجیکٹ جلد شروع کیا جارہا ہے۔

خیال رہے وزیراعظم عمران خان آج لاہور میں نیا ہاؤسنگ اسکیم کے اپارٹمنٹس کا سنگ بنیاد رکھیں گے، چھوٹے ملازمین کو گھر کیلئے آسان قرض اور سبسڈی دی جائے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں