منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

‘این او سی کے حصول کے لیے اب برسوں انتظار نہیں کرنا پڑے گا، اجرا چند ہفتے میں ممکن’

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ این او سی کے حصول کے لیے اب برسوں انتظار نہیں کرنا پڑے گا، این اوسی کا اجرا چند ہفتے میں ہوگا اور ای خدمت مراکز سے ون ونڈو کے ذریعے حاصل کیے جاسکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق عثمان بزدارکی قیادت میں پنجاب حکومت کے تعمیراتی شعبہ کےلیے انقلابی اقدامات جاری ہے ، پنجاب میں ای گورننس پر مبنی محکمانہ اصلاحات سے متعلقہ این اوسی کا اجرا آسان بنا دیا گیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا این او سی اب ای خدمت مراکز سے ون ونڈو کے ذریعے حاصل کیےجاسکیں گے اور این او سی کےحصول کے لیے اب برسوں انتظار نہیں کرنا پڑے گا، این اوسی کا اجرا چند ہفتے میں ہوگا۔

عثمان بزدارکاکہنا تھاکہ کرپشن کا ایک اوردروازہ بندکردیاہے ، عوام کوسرکاری دفاترکےچکرلگانےکی زحمت سےنجات ملےگی اور متعلقہ دستاویزات ای خدمت مرکز میں ایک چھت تلے میسرہوں گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا پنجاب میں ایزآف ڈوئنگ بزنس کی نئی تاریخ رقم کررہے ہیں، اصلاحات سے معیشت کا پہیہ بھی رواں دواں رہے گا، کنسٹرکشن سیکٹر میں نوکریوں کےنئےمواقع پیداہوں گے، ہم باتیں کم اورکام زیادہ کرتےہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں