منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

پٹرولیم مصنوعات قیمتوں میں کمی کے ثمرات عوام تک پہنچانے کی ہدایت

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے پٹرولیم مصنوعات قیمتوں میں کمی کے ثمرات عوام کوپہنچانےکی ہدایت کرتے ہوئے کہا ادارے عوام کوریلیف دینے کیلئے مربوط انداز میں کام کریں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے پٹرولیم مصنوعات قیمتوں میں کمی کافائدہ عوام کوپہنچانےکی ہدایت کرتے ہوئے کہا متعلقہ ادارےو محکمےمنصوبہ بندی کرکےریلیف اقدامات یقینی بنائیں۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پٹرولیم مصنوعات قیمتوں میں کمی سے دیگراشیا میں بھی ریلیف دیاجائے اور اشیائےضروریہ کی قیمتوں میں بھی کمی کیلئے اقدامات کئے جائیں، متعلقہ ادارے عوام کوریلیف دینے کیلئےمربوط انداز میں کام کریں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کاہرقدم عوام کوریلیف کی فراہمی کیلئےاُٹھ رہاہے، وزیراعظم کی قیادت میں عوام کوریلیف دینے کیلئے مزید اقدامات کریں گے۔

یاد رہے گذشتہ روز حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں مزید 7 روپے 6 پیسے کمی کا اعلان کیا، جس کے بعد نئی قیمت 74 روپے 52 پیسے فی لیٹر تک پہنچ گئی، وزارتِ خزانہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق ڈیزل کی قیمت 5پیسے اضافے کےساتھ80روپے 15 پیسے جبکہ مٹی کےتیل کی قیمت گیارہ روپے 88 پیسے کمی کے بعد 35روپے 56 پیسے ہوگئی۔

مزید پڑھیں : پاکستان جنوبی ایشیا میں سب سےکم قیمت پر پٹرول فروخت کرنے والا ملک ہے، وزیراعظم

اسی طرح لائٹ ڈیزل 9 روپے 37 پیسے فی لیٹر کم ہو کر 38 روپے 14 پیسے فی لیٹر ہوگیا۔

بعد ازاں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے اعلان پر وزیراعظم نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا تھا کہ حکومت نےپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزیدکمی کر دی ہے، پاکستان جنوبی ایشیا میں سب سےکم قیمت پر پٹرول فروخت کرنے والا ملک ہے، بھارت میں پیٹرول مصنوعات کی قیمتیں ہم سے2گنا زیادہ ہیں جب کہ بنگلادیش، سری لنکا اورنیپال میں قیمتیں 50سے75 فیصد زائد ہیں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں