لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت پاکستان کی شفاف ترین حکومت ہے، وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں نیاپاکستان بن کررہے گا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ تنقیدکی پرواہ کیےبغیرعوامی خدمت کاسفرجاری رکھیں، عوام کوریلیف کیلئے اقدامات میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی۔
عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت پاکستان کی شفاف ترین حکومت ہے، کبھی غلط کام کیا نہ کسی کو کرنے دیں گے، الزامات کی منفی سیاست کرنے والوں کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں نیاپاکستان بن کررہےگا، واویلا مچانے والوں کا کوئی مستقبل نہیں، 22 کروڑعوام ایسےعناصر کےدوغلے چہرے پہچان چکےہیں۔
یاد رہے عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی قیادت میں حکومت کی انسداد کروناپالیسی کامیاب رہی، اسمارٹ لاک ڈاؤن سے کرونا کا پھیلاؤ روکنے میں مدد ملی، عالمی سطح پر بھی وزیراعظم کے انسداد کروناویژن کو سراہا جارہا ہے، اسمارٹ لاک ڈاؤن سے کافی فائدہ ہوا ہے۔
وزیراعلیٰ نے کہا تھا کہ اپوزیشن کے پاس کوئی حکمت عملی ہے نہ کوئی ایجنڈا، پاکستانی عوام میں اپوزیشن رہنماؤں کی ساکھ ختم ہوچکی ہے، دعوے کرنے والے اپوزیشن رہنماؤں نے عملی طور پر کچھ نہیں کیا۔