پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

وزیراعلیٰ پنجاب کا لاہور شہر میں صفائی کے انتظامات کو بہتر بنانے کا حکم

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب نے لاہور شہر میں صفائی کے انتظامات کو بہتر بنانے کا حکم دیتے ہوئے کہا سڑکوں کےگرد کوڑا کرکٹ کو فوری طور پراٹھایا جائے، صفائی کے انتظامات پرکوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے بغیرپروٹوکول لاہور شہر کے مختلف علاقوں کادورہ کیا اور بعض علاقوں میں صفائی کے ناقص انتظامات پر برہمی کا اظہار کیا۔

عثمان بزدار نے لاہورویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ایم ڈی کی سرزنش کرتے ہوئے کارکردگی پرناراضگی کااظہار کیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے لاہور شہر میں صفائی کے انتظامات کو بہتر بنانے کا حکم دیتے ہوئے کہا سڑکوں کےگرد کوڑا کرکٹ کو فوری طور پراٹھایا جائے، صفائی کے انتظامات پرکوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، ایم ڈی سالڈویسٹ مینجمنٹ کوڑاکرکٹ اٹھاکررپورٹ پیش کریں۔

عثمان بزدار نے خصوصی صفائی مہم شروع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ صفائی کے حوالے سےشکایت سامنے آئی توکارروائی ہو گی،

یاد رہے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے صوبے میں موسلادھار بارشوں کے پیش نظر واٹر اینڈ سینیٹیشن ایجنسی (واسا) اور متعلقہ انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم دیا تھا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے متعلقہ اداروں کو حکم دیا تھا موسم کی صورت حال کے تسلسل کے ساتھ مانیٹرنگ کی جائے، نکاسی آب کے لیے وضع کردہ پلان پر ہر صورت عمل ہونا چاہیے اور بارش کی صورت میں پانی کانکاس کم سےکم وقت میں کیا جائے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں