ہفتہ, جنوری 18, 2025
اشتہار

‘پاکستان میں کورونا صورتحال خطرناک رخ اختیار کرنے لگی ، ہیلتھ سسٹم دباؤ کا شکار’

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ کورونا مریضوں کی وجہ سے ہیلتھ سسٹم دباؤکاشکارہوچکا ہے، عوام کو احتیاط کرنا ہوگی، صورتحال خطرناک رخ اختیار کررہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے صوبائی وزرا،اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں منتخب نمائندوں نے وزیراعلیٰ کو اپنے علاقوں کے مسائل سے آگاہ کیا، جس پر وزیراعلیٰ عثما ن بزدار نے نمائندوں کو مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ منتخب نمائندوں کی ترجیحات کے مطابق ترقیاتی کام ہوں گے، ٹیم ورک کے طورپر صوبے کے عوام کی خدمت کرنی ہے، عوام کی خدمت مشن اور اوڑھنا بچھونا ہے۔

- Advertisement -

ماضی کی حکومتوں کے حوالے سے عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ سابق حکمرانوں نے عوام کے بنیادی مسائل کویکسر نظر انداز کیا، عوام بنیادی ضرورتوں کو ترستے رہے اور ماضی میں حکمران اقتدار کے مزے لوٹتے رہے، حکومت کی عوام کےبنیادی مسائل کےحل پرتوجہ ہے اور تمام علاقوں کی یکساں ترقی پر یقین رکھتی ہے۔

کورونا صورتحال سے متعلق انھوں نے کہا کہ کورونامریضوں کی وجہ سے ہیلتھ سسٹم دباؤکاشکارہوچکا ہے، کورونامریضوں کیلئے وسائل استعمال اورممکنہ اقدامات کررہےہیں، عوام کو احتیاط کرنا ہوگی،صورتحال خطرناک رخ اختیار کررہی ہے، ماسک پہننے سے کورونا سے بچاؤ ممکن ہے، کوروناکنٹرول کرنے کے لئے مزید سخت اقدامات کرناہوں گے۔

اپوزیشن کے حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کمہ پی ڈی ایم کا غیر فطری اتحاد اپنے انجام کو پہنچ چکا ہے، اپوزیشن نے جو بویا وہی اب کاٹ رہی ہے، اپوزیشن نے ملکی مفادات کو داؤ پر لگانے میں کوئی کسرنہیں چھوڑی، عوام میں منفی سیاست کرنے والوں کی ساکھ ختم ہوچکی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں