پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

وزیراعلیٰ پنجاب کی جنرل سیدعاصم منیر کو مبارک باد، جنرل قمرجاوید باجوہ کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے جنرل سیدعاصم منیرکوآرمی چیف مقرر ہونے پر مبارک باد دیتے ہوئے جنرل قمر جاوید باجوہ کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے جنرل سید عاصم منیر کو آرمی چیف مقرر اور جنرل ساحرشمشاد مرزا کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی مقرر ہونے پر مبارکباد دی۔

پرویز الٰہی نے کہا کہ جنرل عاصم منیر ،جنرل ساحرشمشاد قابل ،پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے حامل آفیسرز ہیں، نئے آرمی چیف کی تعیناتی کے بعد قیاس آرائیوں کاسلسلہ اب بندہوجاناچاہیے، پوری امید ہے پاک افواج اپنی کامیابیوں، کامرانیوں کے سلسلے کو مزید آگے بڑھائے گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے جنرل قمرجاویدباجوہ کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ جنرل قمرجاویدباجوہ نے دفاع وطن کیلئےمثالی خدمات سرانجام دیں۔

پرویزالٰہی نے مزید کہا کہ جنرل قمرجاویدباجوہ کےدورمیں دہشتگردی کے خاتمےکی جنگ کامیابی سےلڑی گئی، پاک افواج نےمعیشت ، سفارتکاری ، قدرتی آفات میں گراں قدر خدمات سرانجام دیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں