منگل, فروری 11, 2025
اشتہار

بے روزگار افراد کے لئے بڑی خوشخبری آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : بیروزگار افراد کے لئے بڑی خوشخبری آگئی ، تجاوزات کے خلاف مہم سے متاثرہ چھوٹے کاروبارکی بحالی کا حکم دے دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق تجاوزات کے خاتمے کی مہم کی زد میں آنیوالے بیروزگار افراد کی بحالی کا فیصلہ کرلیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے تجاوزات کے خلاف مہم سے متاثرہ چھوٹے کاروبارکی بحالی کا حکم دیتے ہوئے چھوٹے کاروبار،ریڑھی وغیرہ کی بحالی کیلئے اقدامات کا جائزہ لینے کی ہدایت کردی۔

مریم نواز نے کہا کہ ٹریفک روانی کیلئےتجاوزات کاخاتمہ ناگزیر ہے لیکن لوگوں کو بیروزگار بھی نہیں کریں گے، انسداد تجاوزات مہم کے متاثرہ افراد کیلئے متبادل جگہ فراہم کی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ انسداد تجاوزات مہم سے متاثرہ افراد کےروزگارکیلئے انتظامات کا جائزہ لے رہے ہیں، ہر شہر میں بے ہنگم تجاوزات سے بازاروں سے گزرنا محال تھا۔

وزیراعلیٰ نے بتایا کہ نوازشریف نے تجاوزات سے متاثرہ افراد کیلئے فوری اقدامات کی ہدایت کی ہے۔

خیال رہے پنجاب کے مختلف شہروں میں "ستھرا پنجاب” کے تحت تجاوزات کیخلاف آپریشن جاری ہے۔

Currency Rates in Pakistan Today- پاکستان میں آج ڈالر کی قیمت

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں